اردو

urdu

By

Published : Jan 2, 2021, 1:27 PM IST

ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ: دیوگھر بنا سائبر جرائم کا مرکز

جھارکھنڈ کے ثقافتی دارالحکومت دیوگھر کی شناخت ہندوؤں کے بھگوان شیو سے ہوتی ہے۔ شیو کا یہ شہر بابادھام کے نام سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے لیکن اب یہ سائبر جرائم پیشوں کی جگہ بن چکی ہے۔ سال 2020 میں یہاں سائبر کرائم کے 87 واقعات درج ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 372 سائبر جرائم پیشوں کو گرفتار کر جیل بھیجا گیا ہے۔

cyber crime
cyber crime

پوری دنیا کے لوگ جھارکھنڈ کے ضلع جامتاڑا کو جانتے ہیں۔ یہاں سے ایک فون کال آپ کو پلک جھپکتے ہی کنگال بنا سکتا ہے۔ یہ جگہ اتنی خطرناک اور بدنام ہے کہ اس پر ایک ویب سیریز بھی بن چکی ہے۔ اگر ملک میں کہیں بھی سائبر کرائم کا کوئی بڑا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کے تار جامتاڑا سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہاں کے سائبر جرائم پیشہ افراد بڑے رہنماؤں، ​​بالی ووڈ اداکاروں اور کئی بڑے تاجروں کے ساتھ ٹھگی کر چکے ہیں۔ اب جھارکھنڈ کا دیوگھر ضلع جامتاڑا پارٹ ٹو بن گیا ہے۔

جھارکھنڈ: دیوگھر بنا سائبر جرائم کا مرکز

دیو گھر یعنی ہندوؤں کے مطابق دیوتاؤں کا گھر، جھارکھنڈ کے ثقافتی دارالحکومت دیوگھر کی شناخت ہندوؤں کے بھگوان شیو سے ہوتی ہے۔ شیو کا یہ شہر بابادھام کے نام سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے لیکن اب یہ سائبر جرائم پیشوں کی جگہ بن چکی ہے۔ سال 2020 میں یہاں سائبر کرائم کے 87 واقعات درج ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 372 سائبر جرائم پیشوں کو گرفتار کر جیل بھیجا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گرفتار کیے گئے نوجوان بہت کم تعلیم یافتہ ہیں لیکن وہ سمجھدار لوگوں کو آسانی سے دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر ملزم نوجوان ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگ پہلے ہی دھوکہ دہی کے الزام میں جیل جا چکے ہیں لیکن جیسے ہی وہ سلاخوں سے باہر نکلتے ہیں ان کے قدم دوبارہ سائبر کرائم کے دلدل میں پھنس جاتے ہیں۔ ان جرائم پیشوں میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بھی شامل ہیں اور کئی معاملوں میں کنبے کے کئی ممبر مل کر ایک ساتھ جرائم کو انجام دیتے ہیں۔ ضلع کے ایس پی کے مطابق مہنگے شوق اور آسانی سے رقم حاصل کرنے کی فکر میں نوجوان سائبر جرائم کو انجام دینے لگتے ہیں۔

ملزم ہر طرح کے لوگوں کو اپنا شکار بنانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔ کبھی کسٹمر کیئر آفیسر بن کر وہ آپ سے اے ٹی ایم بند ہونے اور کے وائی سی اپڈیٹ کرنے کے نام پر کال کر او ٹی پی حاصل کر لیتے ہیں، لاٹری اور انعام کا لالچ دے کر سائبر جرائم پیشے آپ کو شکار بنا سکتے ہیں۔

جامتاڑا سے متصل ضلع ہونے کی وجہ سے دیوگھر میں بھی جرائم پیشہ افراد اپنے قدم جما رہے ہیں۔ اس جرم سے وابستہ افراد کھیتوں، کھلیانوں، جنگلات میں بیٹھ کر یا ندیوں، تالابوں کے قریب بیٹھ کر لوگوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنا رہے ہیں۔ پولیس بھی ایسے جرائم پیشوں کو چھاپہ ماری کر گرفتار کر رہی ہے۔

دیوگھر کی شناخت ہندؤں کے بھگوان شیو سے ہوتی ہے۔

اس شہر میں پھیل رہے اس جرم کی خبر سبھی کو ہے لیکن اس دور میں موبائل اور کمپیوٹر سے دور رہنا مشکل ہے۔ ایسے میں آپ کی چوکسی سائبر کرائم کے خلاف سب سے بڑی ڈھال ہے۔

کمپیوٹر، موبائل اور نئی بینکنگ سہولیات نے زندگی کو آسان بنا دیا ہے لیکن اس کے مناسب استعمال کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ اس بات پر نگاہ رکھنا ضروری ہے کہ بچے اور نوجوان ان سہولیات کو کس طرح استعمال کررہے ہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ بچوں کی مشغولیات اور سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔ اور سب سے اہم یہ بھی کہ سائبر جرائم پیشوں کے لالچ میں نہ پھنسیں اور اپنے بینک کی تفصیلات و اہم دستاویزات کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details