نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی ای) نے جے ای ای مین 2020 کے رزلٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس امتحان میں شامل ہونے والے لاکھوں امیدوار اپنا رزلٹ سرکاری ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in پر چیک کرسکتے ہیں۔
رزلٹ تقریباً 8.58 لاکھ امیدواروں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ جو ملک بھر کے 660 مراکز میں منعقد امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ جے ای ای مین امتحان کا رزلٹ جاری کرنے سے پہلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) آٹھ ستمبر کو جے ای ای مین کی آنسر شیٹ جاری کرچکی ہے۔
جے ای ای امتحان کا رزلٹ جاری
جے ای ای مین 2020 امتحان کا رزلٹ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے ان اسٹیپس کو فالو کریں۔
۔ سب سے پہلے سرکاری ویب سائٹ پر jeemain.nic.in پر جائیں
۔ اس کے بعد پیج پر موجود View Result/Scorecard کے لنک پر کلک کریں۔
۔ اگلا پیج کھلنے پر اپنا اپلیکیشن نمبر اور تاریخ پیدائش ڈالیں۔
۔ اپنا دیا گیا سکیورٹی پن ڈالیں اور لاک ان کریں۔
۔ اب آپ اپنے جے ای ای مین 2020 امتحان کے اسکور چیک کرسکتے ہیں۔
جے ای ای امتحان کا رزلٹ جاری جے ای ای مین امتحان میں جو امیدوار ضروری نمبر حاصل کرتے ہیں وہ انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی(IITs) قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی(NIT)) اور سرکاری اعلیٰ تکنیکی اداروں (جی ایف ٹی آئی) میں داخلہ کے لیے درخواست کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔
جے ای ای امتحان کا رزلٹ جاری یاد رہے کہ تمام مخالفت کے درمیان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے یکم ستمبر سے 6 ستمبر کے درمیان جے ای ای مین ایگزام منعقد کیا۔ یہ ایک کمپیوٹر بیسڈ امتحان تھا۔ اس سال جے ای ای مین امتحان میں 8 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے شرکت کی۔