یہ ایوارڈ مشہور برطانوی ماہر حیاتیات رچرڈ ڈاکنز کے اعزاز میں دیا جاتا ہے جو سنہ 2003 سے جاری ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو منفرد سوچ رکھتا ہو، مذہبی سوچ کو جانچتا ہو، انسانی ترقی کو آگے بڑھاتا ہو اور انسانی اقدار کا حامل ہو۔
جاوید اختر 'رچرڈ ڈاکنز ایوارڈ' سے سرفراز
معروف نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر ملک کے پہلے شہری ہیں جنہیں باوقار رچرڈ ڈاکنز ایوارڈ 2020 سے نوازا جائے گا۔ انہیں یہ ایوارڈ ان کی منفرد سوچ ، انسانی ترقی کو فروغ دینے اور انسان دوست قدروں کی وجہ سے دیا جارہا ہے۔
جاوید اختر باوقار رچرڈ ڈاکنز ایوارڈ پانے والے ملک کے پہلے بھارتی
ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے اتوار کے روز اپنے ٹویٹر پر اس بات کی اطلاع دی۔ اس دوران بالی ووڈ کے اداکار انل کپور اور دیا مرزا نے انہیں اپنے ٹویٹر سے مبارکباد پیش کی۔
جاوید اختر، جنہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور بڑی اور ہٹ فلموں کے لیے اسکرین پلے لکھے ہیں۔ انہیں 1999 میں پدم شری اور 2007 میں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں پانچ مرتبہ قومی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
Last Updated : Jun 7, 2020, 8:44 PM IST