اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جاپان کے وزیر تجارت مستعفی

جاپان کے وزیر تجارت نے اپنے اوپر مبینہ انتخابی مہم قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگنے کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

جاپانی وزیر تجارت ایشو سگاوارہ

By

Published : Oct 25, 2019, 10:05 AM IST

انتخابی مہم قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگنے پر جاپانی وزیر تجارت ایشو سگاوارہ نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ایک ماہ قبل ہی وزیر تجارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔

سگاوارہ نے اپنا استعفیٰ آج صبح وزیر اعظم شنزو آبے کو سونپ دیا ہے۔ یہ اقدام ایک ہفتہ واری میگزین میں رپورٹ شائع ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔ جس میں ان کے ایک سکریٹری نے ٹوکیو کے نریما وارڈ میں ایک مقتول کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جنازے کے مقام پر تحفہ دیا تھا۔

میگزین نے 17 اکتوبر کو ایک فوٹو شائع کیا جس میں سیکریٹری ایک 20 ہزار ین کا لفافہ جنازے کے مقام پر دے رہے تھے۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ سرکاری دفاتر کے انتخابی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جس میں کم از کم 500،000 ین کا جرمانا عاید ہوتا ہے۔

اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد حزب اختلاف نے کابینہ کے عہدے سے سوگاوارہ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل ستمبر میں آبے کی چوتھی کابینہ میں ردوبدل میں سگوارہ کو ہیروشیگ سیکو کے بعد ، معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر بننے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وہ چیف کابینہ کے سکریٹری یوشیہیڈے سوگا کے قریبی ساتھی کے طور پر جانے جاتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details