اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جامعہ کے طلبا کو پولیس نے روکا، پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کی تیاری تھی

پولیس اور جامعہ کے طلبا کے درمیان دھکا مکی کی بھی اطلاعات ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ کو آرڈینیشن نے آج پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی دوران پولیس نے انہیں ہولی فیملی ہاسپیٹل کے قریب روک دیا، اور انہیں پارلیمنٹ تک مارچ نہیں کرنے دیا۔

جامعہ کے طلبا کو پولیس نے روکا پارلیمنٹ تک کررہے تھے مارچ
جامعہ کے طلبا کو پولیس نے روکا پارلیمنٹ تک کررہے تھے مارچ

By

Published : Feb 10, 2020, 3:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:07 PM IST

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف جامعہ کے طلباء نے اعلان کیا ہے کہ وہ جامعہ سے پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے اور اس کے لیے وہ جامعہ کے گیٹ نمبر سات پر جمع ہو رہے ہیں، تاہم ابھی یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ طلبا کا یہ مارچ پارلیمنٹ تک پہنچ پاتا ہے یا نہیں یا پھر پولیس کے ذریعہ انہیں پہلے ہی روک ددیا جائے گا۔

جامعہ کے طلبا کو پولیس نے روکا پارلیمنٹ تک کررہے تھے مارچ

آپ کو بتا دیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا گزشتہ قریب دو ماہ سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں طالب علم جامعہ کے گیٹ نمبر سات پر روزانہ جمع ہوتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details