اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نئے طلبا کا خیر مقدم

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے متعدد شعبہ جات میں نئے تعارفی سیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نئے طلبہ کا خیر مقدم

By

Published : Aug 2, 2019, 8:58 PM IST

سینٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز (سی ایم ایس) نے ایم بی اے (فُل ٹائم) سالِ اول کے نئے طلبا کے لیے ایک تعارفی سیشن کا انعقاد کیا جس میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے طلبا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے سب خوش قسمت ہیں کہ سیکڑوں طلبا میں سے آپ کا انتخاب عمل میں آیا جو اس ادارے میں داخلے کے متمنی تھے۔

انھوں نے کہا یہ یقینا آپ سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ آپ جامعہ کا حصہ ہیں جو ایک ممتاز علمی دانش گاہ ہے اور جس کی گواہ ملکی و بین الاقوامی گریڈ ہے جو مستقل جامعہ کے حصے میں آ رہا ہے۔

پروفیسر اختر کے علاوہ پروفیسر امیر ل ایچ۔انصاری، پروفیسر عباد احمدسی ایم ایس کے ڈائریکٹر، سی ایم ایس کے اکیڈمک ایڈوائزر اورڈی یو کے سابق پی وی سی فرقان قمر اور ٹرانسیکشن مینیجر آف ارنسٹ اینڈ ینگ ابھیشیک متل نے طلبا سے خطاب کیا۔

پروفیسر قمر موسٹ سینئر پروفیسر ہیں اس کے علاوہ وہ ہماچل پر دیش اور راجستھان یونیورسٹی کے سابق وی سی اور سابق سکریٹری جنرل آف ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز ہیں۔

ڈپارٹمنٹ آف سوشل ورک میں بھی دس روزہ اوریئین ٹیشن پروگرام کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، اس کا آغاز 1اگست سے ہو چکا ہے۔ اس میں ایم اے اِن سو شل ورک، ایم اے اِن ہیومن ریسورس مینیجمنٹ اور ایڈوانس ڈپلوما اِن پبلک ہیلتھ جاری ہے، باالترتیب ان پروگراموں کے کوآر ڈینیٹر ڈاکٹر آشوانی کمار سنگھ، ڈاکٹر آسیہ نسرین اور ڈاکٹر لالمنگموی گانگتے ہیں۔

یہاں اوریینٹیشن پروگرام کا انعقاد شعبے کے سر براہ پروفیسر اوشوندر کور پوپلی کے خطاب سے ہوا۔

نئے آنے والے طلبا کو درس و تدریس کے اصول و ضوابط، علمی توقعات اور دیگر نصابی و ہم نصابی سر گرمیو ں سے متعارف کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details