اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی بل کے خلاف متحدہ مورچہ بندی کا اشارہ

شمالی مشرقی ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ابھی بھی احتجاج جاری ہے۔

By

Published : Dec 3, 2019, 9:41 PM IST

جماعت اسلامی کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے شہریت ترمیمی بل کے خطرناک مضمرات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے متحدہ مورچہ بندی پر زور دیا۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران جماعت کے سینیئر رکن انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ ' شہریت ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرانا آسان نہیں ہوگا، اس سے پہلے بھی حکومت اس سلسلے میں کو شش کر چکی ہے، مگر کامیابی ہاتھ نہیں آئی'۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ' صرف ہم ہی اس بل کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں بلکہ ایک بڑا طبقہ بل کی مخالفت کر رہا ہے۔'

جماعت کے اعلی ذمہ دار نے شمالی مشرقی ریاستوں میں شہریت بل کے عدم نفاذ کے وعدے کے بعد مخالفت کم ہونے کی بات کی تردید کی اور کہا کہ شمالی مشرق ریاستوں میں مخالفت اب بھی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details