اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہاتھرس معاملے میں جماعت اسلامی ہند کا موقف - Jamaate Islami Hind on hathras issue

جماعت اسلامی ہند نے بھی ہاتھرس معاملے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند راجستھان کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ جنسی وارداتوں میں اضافہ اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک مجرموں کو سیاست دانوں کی پشت پناہی جاری رہے گی۔

fds
sfd

By

Published : Oct 7, 2020, 5:52 AM IST

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس میں ہوئے جنسی زیادتی کے معاملے میں ایک طرف سیاسی پارٹیاں بیان بازی کرتی نظر آرہی ہیں، دوسری جانب جماعت اسلامی ہند نے بھی اس پر سخت تبصرہ کیا ہے۔

ویڈیو

جماعت اسلامی ہند راجستھان کے ریاستی صدر ناظم الدین کا کہنا ہے کہ جنسی معاملات میں اس وقت تک مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا، جب تک پولیس صحیح طریقے سے کاروائی نہیں کرے گی اور مجرموں کو بچانا بند نہیں کرے گی۔

ناظم الدین کا کہنا ہے کے ہاتھرس معاملے میں پولیس نے جس طرح کا کردار ادا کیا ہے، وہ کسی بھی صورت میں درست نہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام میں بیداری لانے کی بھی کوشش کرنی ہوگی اور جب تک مجرموں کو سخت سے سخت سزا نہیں ملے گی تب تک جنسی وارداتوں میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہے گا۔

ناظم الدین کا کہنا ہے کہ اترپردیش ہی نہیں بلکہ ملک کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں دلت، آدیواسی اور اقلیتی طبقے کے لوگوں پر خاص طبقہ کے لوگوں کی جانب سے ظلم و ستم کے واقعات انجام دیے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details