اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی کے دوارکا میں لداخ ہاﺅس تعمیر ہوگا - Ladakh House

جموں وکشمیر حکومت قومی راجدھانی نئی دہلی میں واقع دوارکا میں لداخ ہائوس سرائے تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دہلی کے دوارکا میں لداخ ہاﺅس تعمیر ہوگا

By

Published : May 28, 2019, 11:23 PM IST

حکومت نے اس مقصد کے لئے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے تاکہ سیکٹر18 دوارکا نئی دہلی میں اراضی الاٹ کی جاسکے۔
ڈی ڈی اے نے اس جگہ پر1266 مربع میٹر اراضی کی نشاندہی کی ہے اور جموں وکشمیر حکومت سے کہا گیا ہے کہ و ہ اس اراضی کا معاوضہ ایک ماہ کے اندر اداکرے۔
چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کے نام ریذیڈنٹ کمشنر جموں وکشمیر نئی دہلی کی وساطت سے جاری کئے گئے ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ڈی ڈی اے نئے پریمم کو معاف کرے گی جس کی درخواست جموں وکشمیر حکومت نے19 جنوری2019 کو کی تھی اور متعلقہ حکام نے اس سے اتفاق ظاہر کیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ11 جولائی2006 کو جاری کئے گئے الاٹ منٹ لیٹر کے باقی شرائط اور معاملات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details