Intro:Body:
saleem
لوک سبھا انتخابات میں شکست پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کرناٹک اسمبلی کے لیے وسط مدتی انتخابات کرانے کے اشارے دیے ہیں۔
Intro:Body:
saleem
لوک سبھا انتخابات میں شکست پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کرناٹک اسمبلی کے لیے وسط مدتی انتخابات کرانے کے اشارے دیے ہیں۔
دیوے گوڑا نے کہا کہ ریاست کی مخلوط حکومت میں شامل کانگریس میں اس بات کے شکوک شبہات بڑھ رہے ہیں کہ اگر پارٹی جے ڈی ایس کے ساتھ رہے گی تو کرناٹک میں اسکی عوامی حمایت میں کمی آسکتی ہے۔
سابق وزیراعظم نے سخت لہجہ میں کہا کہ ریاست میں مخلوط حکومت بنانے کے لیے وہ کانگریس کے دروازے پر نہیں گئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کانگریس کے رہنماوں کو مخلوط حکومت کی قیادت کرنے کے لیے ملکا ارجن کھڑگے کے نام کی تجویز پیش کی تھی، لیکن انھوں نے میرے بیٹے ایچ ڈی کمار سوامی کے لیے زور ڈالا تھا۔
Conclusion: