اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار مدرسہ بورڈ مثالی بنے گا؟ - چیئرمین

عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ 'اساتذہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم دیں ہم ان کی تمام مطالبات پوری کرنے کی کوشش کریں گے، مگر تعلیم سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا'۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 24, 2019, 8:41 PM IST

ریاست بہار کے مدرسہ بورڈ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے بورڈ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری نے ملحقہ مدارس کے اساتذہ اور ذمہ داروں کی میٹنگ طلب کی۔

چیئرمین نے 'مدارس میں تعلیمی اصلاح کانفرنس' کے عنوان کے تحت لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

بہار مدرسہ بورڈ مثالی بنے گا؟

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی فلاح کے لیے پرعزم ہے۔ بہار حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے مختلف طرح کے فلاحی منصوبے ہیں، مگر ناواقفیت کی وجہ سے اقلیتی طبقہ اسے حاصل نہیں کر پاتا، اس لیے ہر طرح کی بیداری کی ضرورت ہے۔

عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ 'اساتذہ صرف بچوں کو معیاری تعلیم دیں ہم ان کی تمام مطالبات پوری کرنے کی کوشش کریں گے، مگر تعلیم سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا'۔

چیئرمین نے کہا کہ اب مدارس میں بھی ڈریس کوڈ کی پابندی کی جائے گی، اساتذہ و طلباء سفید کرتا پاجامہ و ٹوپی میں نظر آئیں گے جبکہ طالبات سفید شلوار اور ہرے رنگ کے سوٹ پہنیں گی۔ ان باتوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details