ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی مدت کار میں حکومتی کاموں میں ہونے والی غلطیوں کے لیے معافی مانگی ہے۔ انہوں نےلکھا:' 'میں اپنے عہدے پر کام جاری نہ رکھنے اور اس دوران کی جانے والی تمام کوتاہیوں اور غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں'۔
ان کے استعفیٰ کی تصدیق سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے کی ہے۔
ظریف نے اپنے استعفیٰ میں عوام اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے،لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا ہے۔
حالانکہ صدر حسن روحانی نےان کا استعفیٰ منظور کیا ہے کہ نہیں،یہ ابھی واضح نہیں ہوا ہے۔