اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں آئی پی ایس افسر کورونا سےمتاثر - karnataka news

کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس (کے ایس آر پی) میں کمانڈنٹ کے عہدے پر تعینات انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے آفیسر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔

کرناٹک میں آئی پی ایس افسر کورونا سےمتاثر
کرناٹک میں آئی پی ایس افسر کورونا سےمتاثر

By

Published : Jun 24, 2020, 10:32 PM IST

آئی پی ایس افسر بنگلورو میں قرنطینہ مرکز میں رہ رہے سرکاری ملازمین کے رابطے میں تھے۔ وہ ملازمین کو ذہنی اور اخلاقی طور پر مضبوط کرنے لئے کاؤنسلنگ کرتے تھے۔

کے ایس آر پی کے علاوہ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے آئی پی ایس افسر کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس بات کی معلومات حاصل کی جاری ہے کہ افسر کو کس کے رابطے آنےسے کورونا ہوا ہے۔

آئی پی ایس افسر کے رابطے میں آئے لوگوں کی جانکاری جمع کی جار ہی ہے ۔ان کے اہل خانہ کے اراکین اور دفتر کے ملازمین کو قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا گیا ہے۔ افسروں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔

اس سے قبل بدھ کی صبح مغربی بنگلورو کے کینگری پولیس اسٹیشن سے دو کانسٹیبل کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایک سٹی مارکیٹ پولیس اسٹیشن کا اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر اور کا کانسٹیبل بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے ۔ چاروں پولیس اہلکاروں کو کووڈ 19 وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details