اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: حیدرآباد اور راجستھان میں دلچسپ مقابلہ متوقع - kane williamson

آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں آج سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے مابین مقابلہ ہوگا، میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ پر رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد

By

Published : Mar 29, 2019, 8:28 AM IST

اپنا پہلا میچ ہارنے والی دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ حیدرآباد کو اپنے گھریلو میدان پر کامیابی کی زیاد امید ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد نے اپنا پہلا میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 6 وکٹوں سے گںوادیا تھا، حالاںکہ اس میچ میں حیدرآباد ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش تھی، لیکن بڑے اسکور کے بعد گیندباز اس کا دفاع نہیں کر سکے تھے۔

جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ گذشتہ برس آئی پی ایل میں شریک نہ ہونے والے ڈیوڈ وارنر نے اس برس شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلے میچ میں 53 گیندوں میں 85 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی۔

متعلقہ ویڈیو

اگرچہ آج کے میچ میں کین ولیمسن کی واپسی متوقع ہے جو زخمی ہونے کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے، اس کے علاوہ وجے شنکر نے بھی بخوبی اپنی ذمہ درای نبھائی تھی۔

حالاںکہ پہلے میچ میں حیدرآباد کے گیندبازوں نے مایوس کیا تھا،ٹیم میں اسٹار اسپنر راشد خان، شکیب الحسن ، بھونیشور کمار اور سدھارتھ کول ہیں۔

دوسری جانب راجستھان رائلز ٹیم بھی اپنا پہلا میچ کنگز الیون پنجاب سے ہار گئی تھی، حالانکہ اس میچ میں جوس بٹلر کا متنازع طریقے سے آؤٹ ہونا کافی موضوع بحث تھا، بٹلر اچھی بلے بازی کر رہے تھے اور اپنی ٹیم کو جیت کی جانب لے جارہے تھے لیکن پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون نے انہیں مانکڈ کے ذریعے آؤٹ کرکے ٹیم کو جیت دلائی تھی حالانکہ بعد میں اشون کافی تنقید کی گئی تھی۔

اگر چہ راجستھان رائلز کی بلے بازی کا انحصار جوس بٹلر، اجنکیا رہانے، اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس اور سنجو سیمسن پر ہے لیکن گذشتہ میچ میں بٹلر کے علاوہ کائی بھی بلے باز اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا تھا۔

جبکہ گیندبازی کے معاملے میں دھول کلکرنی، جئے دیو انادکٹ بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر موجود ہیں جنہیں آکے میچ میں اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details