اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: ممبئی کی حیدرآباد سے مقابلہ آج - mumbai indians

آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں آج ممبئی انڈیئنز اور سن رائیزرس حیدرآباد کے مابین میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا، میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ممبئی انڈیئنز اور سن رائیزرس حیدرآباد

By

Published : Apr 6, 2019, 11:10 AM IST

دہلی کو اس کے گھر میں شکست دینے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن کا اپنا اگلا میچ اپنے گھر میں ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلنا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان برابری کی ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

حیدرآباد کی ٹیم کافی متوازن دکھائی دے رہی ہے اور سب جانتے ہیں کہ ممبئی کسی بھی ٹیم کو دھول چٹانے کا دم رکھتی ہے اور اس نے گزشتہ میچ میں چینیئی سپر کنگز کو کراری شکست دے کر یہ ثابت بھی کیا ہے۔

آج کا میچ حیدرآباد کو اپنے گھر میں کھیلنا ہے اور اس لحاظ سے اس میچ میں اس کا پلڑا زیادہ بھاری دکھائی دے رہا ہے۔

ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو کی سلامی جوڑی بہترین فارم میں ہے اور حیدرآباد کی کامیابی کا اب تک کا سب سے بڑا سبب یہی ہے۔

لیکن آج ان دونوں بلے بازوں کے سامنے اس لیگ کی بہترین بولنگ لائن اپ ہے، ممبئی کے پاس جسپريت بمراه، لستھ ملنگا جیسے گیندباز ہیں جو ٹی 20 کے ماہر گیندباز مانے جاتے ہیں۔.

ایسے میں حیدرآباد کی راہ آسان نہیں ہوگی، وارنر اور بيریسٹو کے علاوہ حیدرآباد کے پاس منیش پانڈے، یوسف پٹھان، وجے شنکر بھی ہیں۔

اگر حیدرآباد کی گیندبازی کی بات کی جائے تو یہ بھی اس کی مضبوطی ہے کیونکہ اس کے پاس کپتان بھونیشور کمار کے علاوہ راشد خان جیسا کرشمائی اسپن گیندباز موجود ہے۔

حیدرآباد کے پاس بولنگ میں اچھے متبادل موجود ہیں جن میں محمد نبی اور شکیب الحسن قابل ذکر ہیں اور ان کو ٹیم مینجمنٹ بڑی چالاکی سے استعمال کرتا آیا ہے۔

دہلی کے خلاف محمد نبی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بات اگر ممبئی کی کی جائے تو اس کی بلے بازوں نے گذشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، خاص طور پر ہاردک پانڈیا نے اپنا کمال دکھایا تھا اور محض 8 گیندوں میں 25 رنز بنائے تھے۔

ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر میں اس کے پاس كوئٹن ڈی کاک، کپتان روہت شرما، سوريہ كمار یادو، یوراج سنگھ، کیرون پولارڈ اور كرونال پانڈیا کے جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details