آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ 12 مئی کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل فائنل میچ چینئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تھا لیکن تمل ناڈو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم کے تین اسٹیند کو شائقین کے لیے کھولنے کی اجازت نا ملنے پر اب مقابلے کی جگہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اسی طرح الیمینیٹر اور دوسرا کوالیفائر بھی حیدرآباد میں ہونے والا تھا لیکن عام انتخابات کے لیے پولنگ کی وجہ سے اسے وشاکھاپٹنم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پہلا کوالیفائر میچ چینئی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوالیفائر اور ایلیمینیٹر مقابلہ وشاکھاپٹنم میں ہوگا۔
واضح رہے کہ عام طور پر پلے آف مقابلے موجودہ چیمپیئن کے گھریلو میدان پر ہوتا ہے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر بی سی سی آئی کو وشاکھا پٹنم میں میچ کرانے کا فیصلہ لینا پڑا۔
پہلا کوالیفائر مقابلہ سات مئی کو چینئی میں ہوگا جبکہ الیمینیٹر اور دوسرا کوالیفائر مقابلہ وشاکھاپٹنم میں ہوگا اور فائنل مقابلہ 12 مئی کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔