اردو

urdu

By

Published : Mar 31, 2019, 8:26 AM IST

ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: سپر اوور میں دہلی کی فتح

پرتھوی شاہ کی شاندار اننگ کے باوجود دہلی مقررہ 20 اوورز میں جیت حاصل کرنے میں ناکام رہی، لیکن سپر اوور میں ربادا کی بہترین گیند بازی کی بدولت دہلی کو جیت حاصل ہوئی ۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور دہلی کیپیٹلز

آئی پی ایل میں گذشتہ شب ہونے والا مقابلہ اس سیزن کا پہلا ٹائی مقابلہ ثابت ہوا۔

انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کو 185 رنوں کا ہدف دیا تھا لیکن مقررہ 20 اوورز میں دہلی نے پرتھوی شاہ کی شاندار اننگ کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رن ہی بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا، جس کے بعد سپر اوور کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ ویڈیو

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دنیش کارتک اور آندرے رسل کی بہترین بلے بازی کی بدولت 8 وکٹ کے نقصان 185 رنز بنائے۔

کولکاتا کی جانب سے دنیش کارتک نے 36 گیندوں میں 50 رنز بنائے جبکہ آندرے رسل نے 28 گیندوں میں 62 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی، انہوں نے اپنی اننگ میں 4 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

دہلی کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ کگیسو ربادا، سندیپ لیمیچانے، کرس مورس اور امیت مشرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز نے حالاںکہ شکھر دھون کی شکل میں اپنا پہلا وکٹ جلدی گںوادیا لیکن اس کے بعد کپتان شریس ایر اور پرتھوی شاہ کی 89 رنوں شراکت داری کے ذریعے ٹیم کو جی کی جانب رواں دواں کیا۔

سریش ایر نے 32 گیندوں میں 43 رنز بنائے اس کے بعد رشبھ پنت، کولن انگرام اور ہنوما وہاری جلدی آؤٹ ہو گئے لیکن پرتھوی شاہ نے دوسری جانب سے مسلسل رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

حالاںکہ پرتھوی شاہ بدقسمت ثاپت ہوئے اور 55 گیندوں میں 99 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگ میں 12 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

دہلی کو آخری اوور میں جیت کے لیے 6 رنوں کی ضرورت تھی اور گیند کلدیپ یادو کے ہاتھ میں تھی لیکن انہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے محض 5 ہی رن دیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں اور میچ ٹائی ہو گیا۔

سپر اوور میں دہلی نے پہلے بلے بازی کی اور ایک اوور میں 10 رن بناکر کولکاتا کو 11 رنز کا ہدف دیا، لیکن کولکاتا صرف 7 ہی رن بنا سکی اور میچ میں جیت حاصل کی۔

پرتھوی شاہ کو ان کی شاندار بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details