اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چینئی سپر کنگز کی چھہ وکٹوں سے جیت - MS dhoni

چینئی سپر کنگز کے سامنے دہلی کیپٹلز کی جانب سے شکھر دھون اور پرتھوی شا کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز قابل ذکراسکور نہیں کر سکا۔

دہلی کیپیٹلز اور چینئی سپر کنگز

By

Published : Mar 26, 2019, 8:31 AM IST

Updated : Mar 26, 2019, 11:54 PM IST

شکھر دھون نے 47 گیندوں کا سامنا کیا اور انہوں نے 51 رنوں کی پاری کھیلی۔پرتھوی شا نے ٹیم کو تیز آغازضرور دیالیکن اننگ کو دور تک لے جانے میں ناکام رہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی بدولت دہلی کیپٹلز نےچینئی سپر کنگم کے سامنے جیت کے لیے148 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جسے چینئی سپر کنگز نےچھہ وکٹ سے جیت لیا۔

چینئی سپر کنگز کی جانب سے شین واٹسن نے سب سے زیادہ 44 رنوں کی پاری کھیلی۔کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے 32، سریش رینا 30 اور کیدار جادھو نے 27 رن بنائے۔

دہلی کی طرف سے پرتھوی شا نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور24 رنوں کی پاری کھیلی۔انہوں اپنی اننگ میں پانچ چوکے بھی لگائے۔

دہلی کیپیٹلز اور چینئی سپر کنگز

دہلی کو شرئس ائیر اور رشبھ پنت سے دہلی کافی امیدیں تھیں لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ایئر 18 اور پنت 25 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چینئی کی جانب سے براؤ سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔چاہر، عمران طاہر اور رویندر جڈیجہ کو ایک ایک کامیابی ملی۔

امت مشرا دہلی کے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔انہوں نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ رباڈا اور ایشانت شرما کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Mar 26, 2019, 11:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details