اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلاسٹک کا عدم استعمال بہتر مستقبل کا ضامن

پلاسٹک تھیلیوں میں غذائی اشیا کا استعمال صحت کے لیے نہایت مضر ہے، کیونکہ اس میں موجود حیاتیات، لمحِیات اور غذائیت ختم ہو سکتی ہے۔ پیش ہے ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے کے موقع پر ایک خصوصی رپورٹ۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/03-July-2019/3730104_455_3730104_1562126910233.png

By

Published : Jul 3, 2019, 11:37 AM IST

Updated : Jul 3, 2019, 11:58 AM IST

ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے :

ماہرین ماحولیات کے مطابق پلاسٹک کے تھیلے سیکڑوں سال تک مٹی اور پانی میں زہریلے کیمیائی مادوں کا اخراج کرکے شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ پلاسٹک کی تھیلیوں سے سمندر میں موجود مختلف حیاتیاتی جاندار کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق پلاسٹک سے بنی تھلیوں کا استعمال صحت کے لیے نقصاندہ ہے۔

دی گارجین کے مطابق پلاسٹک کی تھیلیوں میں غذائی اشیاء کا استعمال صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ کیونکہ اس میں موجود حیاتیات، لمحیات اور غذائیت ختم ہو سکتی ہے۔

پلاسٹک کی تھیلیوں کا زائد استعمال سے سماج میں پلاسٹک کی آلودگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

رپورٹز کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکہ میں 94 فیصد پلاسٹک فائبرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد لندن ( برطانیہ ) اور بھارت کا نمبر آتا ہے۔

بھارت میں پلاسٹک کے استعمال سے متعلق فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انفراسٹکچر ہر برس پلاسٹک انفراسٹکچر رپورٹ پیش کرتا ہے ۔ جس کے مطابق ہر برس ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن پلاسٹک کا استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 3 جولائی کو ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے منایا جاتا ہے۔ پلاسٹک سے بنی تھیلیوں کے استعمال کو کم کرنے اور کپڑے کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے اس دن کو منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2019, 11:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details