اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جھولا پل نیپالی پینشنرز کے لیے بحال - جھولا پل نیپالی پینشنر

بھارتی بینکوں سے پینشن لینے والے نیپالی پینشنروں کے لیے آج (بدھ) سے تین دن کے لیے بین الاقوامی جھولا پل کو کھول دیاگیا۔ اس دوران دیگر لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارت نیپال سرحد پر جھولا پل کو نیپالی پینشنروں کے لیے کھولا گیا
بھارت نیپال سرحد پر جھولا پل کو نیپالی پینشنروں کے لیے کھولا گیا

By

Published : Jul 8, 2020, 3:22 PM IST

بھارت اور نیپال میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تین مہینے سے پینشن نہیں ملنے سے پریشان نیپالی پینشنروں کو بڑی راحت ملی ہے۔نیپالی پینشنروں کے لیے تین دن تک بین الاقوامی جھولا پل کھول دیئے جائٰیں گے۔وہیں آٹھ سے دس جولائی تک دھارچولا، جولجیبی اور جھولاگھاٹ کے پلوں کو کھولا جائے ۔اس دوران دیگر لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی رہے گی۔

واضح رہے کہ فوج سمیت دیگر محکمہ سے سبکدوش ہونے والے نیپال کے ہزاروں لوگ بین الاقوامی پل کے بند ہوجانے کی وجہ سے بھارتی بینکوں سے پینشن نہیں لے پا رہے تھے۔

بھارتی بینکوں سے پینشن لینے والے نیپالی پینشنروں کے لیے آج (بدھ) سے تین دن کے لیے بین الاقوامی جھولا پل کو کھولا جائے گا۔نیپال سے آنے والے پینشنروںکے لیے صبح9 سے 1 بجے تک جھولا پل کھولیں جائیں گے۔جبکہ 3 بجے سے شام 6 بجے تک واپس جانے کے لیے پل کھولیں جائیں گے۔اس کے علاوہ جھولا پلوں پر محکمہ صحت کی ٹیم کو بھی تعینات کیا گیا ہے کہ تاکہ نیپال سے آنے والے سبھی پینشنروں کی اسکریننگ کی جاسکے۔

واضح رہے کہ بھارت کی گورکھا ریجیمنٹ سمیت مختلف محکموں میں ہزاروں نیپالی پینشنر ایسے ہیں، جو پینشن کے لیے بھارتی بینکوں پر انحصار کرتے ہیں۔کورونا دور میں دونوں ممالک کے درمیان جھولا پل کے بند ہوجانے کی وجہ سے لوگوں کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔نیپالی پینشنروں کی درخواست پر بھارت اور نیپال انتظامیہ نے پل کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details