چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والے خطرناک کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اب تک 3814 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 109122 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا! چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 22 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی چین میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3119 ہو گئی ہے۔ جبکہ 1500 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پایا گیا تھا۔
چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس مکمل طور پر اپنے پاؤں پھیلا چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ اب تک 366 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7375 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔
عرب ممالک اور ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 194 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 6566 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے اب تک 50 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7382 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد ایران سے بھی زیادہ ہے۔
چینی شہریوں کی اچھی خاصی آبادی والے ملک امریکہ میں بھی یہ وبا پھیل چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 21 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 213 لوگ اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ امریکہ کے نيويارك، واشنگٹن، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت آٹھ ریاستوں میں کورونا ائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیاگیاہے۔
فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 19، اسپین میں آٹھ، جاپان میں چھ، عراق میں چار، ہالینڈ، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں تین تین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں دو دو اور سان میرينو، ارجنٹائنا، تھائی لینڈ اور تائیوان میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
اس دوران ہانگ کانگ سے جاپان کی بندرگاہ پر پہنچے کروز شپ (ڈائمنڈ پرنسز ) پر بھی کورونا وائرس کا قہر برپا ہوا۔ اس میں سوار 696 افراد میں اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی جبکہ سات افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانس میں اب تک 1126 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
جرمنی میں 847، جاپان میں 455، اسپین میں 374،سوئٹزرلینڈ میں 281، برطانیہ میں 277، ہالینڈ میں 265، بیلجئیم میں 200، سوئیڈن میں 161، سنگاپور میں 150، ناروے میں147، ہانگ کانگ میں 114، آسٹریا میں 99، جمہوریہ چیک میں 26، ملیشیا میں 99، آسٹریلیا میں 74، یونان میں 66، کویت میں 61، کینیڈا میں 60،عراق میں 54، تھائی لینڈ میں 50، بحرین مے 79، مصر میں 48، آئس لینڈ میں 53، تائیوان میں 45، متحدہ عرب امارات میں 45، ہندوستان میں 39، ڈنمارک میں 31، ویت نام میں 30، سان میرينو میں 27، لبنان میں 22 ، کروز شپ (ڈائمنڈ پرنسز) میں 21، اسرائیل میں 21، برازیل، آئر لینڈ اور فن لینڈ میں 19-19، پیرو میں چھ، الجیریا میں 17، عمان میں 16، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں 16، ایکواڈور میں 14، پرتگال، قطر اور روس میں 13-13، کروشیا اور جارجیا میں 12-12، سعودی عرب میں 11، ایسٹونیا اےو مکاؤ میں 10-10 ، چلی میں پانچ اور ارجنٹائنامیں نو لوگ متاثر ہیں۔
خطرناک کورونا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس انفیکشن کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ بھال والے ممالک میں کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او نے كورونو وائرس کے خلاف جنگ کے لئے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قابل غور ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو لے کر سب سے زیادہ زمرہ کا ایمرجنسی قرار دیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس نے بازار کا رنگ پھیکا کردیا
پوری دنیا میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر لوگوں میں سے اب تک 50 ہزار افراد کو اس سے نجات دلائی گئی ہے۔ فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ایک وبائی سائنسداں نے پیش گوئی کی ہے کہ دنیا کی 60 فیصد آبادی بالآخر اس وبا سے متاثر ہو سکتی ہے۔