اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شیرخوار بچہ بیچنے والا ریکیٹ بے نقاب - شیر خوار بچہ

حیدرآباد میں سبحان پورہ علاقے کی رہنے والی خاتون یار خان نے اپنے شیر خوار بچے کو مبینہ طور پر 45 ہزار میں فروخت کر دیا تھا۔

سدف
سدف

By

Published : Aug 12, 2020, 9:26 PM IST

بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں سبحان پورہ علاقے کی رہنے والی خاتون یار خان نے اپنے شیر خوار بچے کو مبینہ طور پر 45 ہزار میں فروخت کر دیا تھا۔

ویڈیو

اس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فورا حرکت میں آتے ہوئے پرانے شہر کے کئی یاقوت پورہ اور سبحان پورہ سے جملہ 6 افراد بشمول زویا خان اور دیگر چار خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا۔

اس کے ساتھ ہی شیر خوار بچے کو بھی بازیاب کر لیا۔ یہ گرفتاری اے سی پی گوشہ محل ڈویژن نریندر ریڈی کی نگرانی میں حبیب نگر پولیس نے انجام دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details