اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: اندور میں 32 کی تصدیق، تین ہلاک

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی حالت ان دنوں کافی پریشان کن بتائی جا رہی ہے۔ اندور میں مسلسل کورونا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کل متاثرین کی تعداد اندور میں 32 ہو چکی ہے۔ جبکہ ہلاک شگان کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: اندور میں 32 کی تصدیق، 2 ہلاک
کورونا وائرس: اندور میں 32 کی تصدیق، 2 ہلاک

By

Published : Mar 30, 2020, 1:03 PM IST

Updated : Mar 30, 2020, 2:51 PM IST

گذشتہ دنوں شہر کے 74 لوگوں کے خون کے نمونہ لیے گئے جن کی چانچ کی گئی ان میں سے 8 لوگوں کے نمونہ میں کورونا وائرس مثبت کی تصدیق ہوئی۔

ان مریضوں میں اجین کے بھی ایک شخص کو اس وائرس سے متاثر پایا گیا ہے وہیں اندور کے ممبئی ہسپتال میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی۔ایم آر ٹی بی ہسپتال میں 06 متاثرین کو داخل کیا گیا ہے اور 1 مریض کو اجین کے مدھو نگر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ان تمام متاثرین میں صرف ایک کے تعلق سے سفر کی تفصیل ملی جبکہ ان کے علاوہ 7 متاثرین کے تعلق سے ایسی کوئی تفصیل نہیں ملی کہ انہوں نے کہیں کا سفر کیا ہو۔

اطلاع کے مطابق 29 مارچ تک لے جانے والے نمونے میں اندور کے 27 مریض مثبت پائے گئے ہیں جب کہ 5 اجین سے پائے گئے ہیں۔ قبل ازیں اعلان کیے گئے 24 مریضوں میں سے 2 مریضوں کی اتوار کے روز موت ہوگئی تھی جس میں ایک 70 سالہ بوڑھا اور 50 سالہ ایک خاتوں ہیں۔

اندور کی ضلعی انتظامیہ نے مریضوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کو الگ تھلگ کرنے پر توجہ دی ہے، جس کے تحت شہر کے ہسپتال اب مختلف قسموں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

اندور میں ایک نئی پی سی آر مشین بھی لائی گئی ہے تاکہ ان کی فوری تحقیقات کا بندوبست کیا جاسکے اور ان کی جانچ کی گنجائش دوگنی ہو جسے جلد ہی نصب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، لیکن عوامی مسائل کے پیش نظر اب بھی کچھ خاص دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔لیکن اندور شہر کے حالات کچھ اس قدر تشویشناک پائے گئے ہیں جس کے سبب حکومت نے پورے اندور شہر کو بڑے پیمانہ پر لاک ڈاؤن کرنے کا حکم نافذ کیا ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2020, 2:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details