بھارت اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف کثیر جہتی فورموں پر انسداد دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کے بارے میں باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ سے متعلق امور پر دونوں ملکوں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانا کے مقصد سے ماسکو میں آج ہونے والی سرکاری سطح کی بات چیت میں یہ اتفاق ہوا-
بھارتیہ وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں سکریٹری اور روسی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سرگئی واسیلیویچ ورشین نے کی تھی۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہند روس کا باہمی تعاون وزارت خارجہ نے کہا کہ روس نے یکم جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھارت کی عارضی رکنیت کا خیرمقدم کیا۔
سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل امور اور حالیہ واقعات پر دونوں فریقوں نے وسیع تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی فورموں میں باہمی تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
بھارتیہ وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی میعاد کے دوان روس کو اپنی ترجیح سے آگاہ کیا اور اسی طرح کے چیلنجز پر ہند روسی خصوصی اور مراعات یافتہ شراکت داری کے جذبے کے ساتھ مزید قریب سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔