انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو افسر رونوجوائے دتہ نے منگل کے روز بتایا کہ ایئر لائنس ایئر بس کے پرانے کرینٹ انجن آپشن (سی ای او) طیاروں کو واپس کرکے ان کی جگہ نئے انجن آپشن طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کرے گی۔ سی ای او طیاروں کے مقابلے نئے طیارے کی ایندھن کھپت کم ہے اور اس لئے وہ کفایتی ہیں۔ ان کے رکھ رکھاؤ کا خرچ بھی کم ہے۔
مالی برس 20۔2019 کے مالی نتائیج کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کے ساتھ کانفرنس کال میں کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر آدتیہ پانڈے نے بتایا کہ کمپنی طیاروں کی لیز کی رقم کے ساتھ ہی دیگر مستحکم لاگت بھی کم کرنے کا منصبہ بنا رہی ہے۔
مستحکم لاگت 40 فیصد کم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ رواں مالی برس کے پہلے نو مہینوں میں وہ لاگت کم کرکے تین چار ہزار کروڑ روپے کی اضافی رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس میں ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوٹی، منافع نہ دینا اور طیاروں کی لیز اور رکھ رکھاؤ پر ہونے والا خرچ بھی شامل ہے۔