انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) نے کووڈ-19 کی جانچ کے لئے 'گلوبل ٹی ایم' نام سے ایک دیسی ٹیسٹ کٹ تیار کی ہے، جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے میں نتیجے کی رپورٹ دے گی۔
آئی آی ایس سی کے اسٹارٹ-اپ ایکوائن بائیوٹیک نے ٹیسٹ کٹ کو ریورس ٹرانسکرپٹیج پالیمریز چین کے طریقہ کار پر ڈیزائن کیا۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اسے منظور شدہ لیبارٹریوں میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
آئی آئی ایس سی میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر اور گلوبل ٹی ایم کے بانی اتپل ٹٹو نے کہا کہ "یہ کٹ صرف ڈیڑھ گھنٹے میں مریضوں کے نمونے میں کووڈ-19 کی جانچ رپورٹ فراہم کرے گی"۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ میں 400 سے زائد آئینی مقدمات زیر التوا
انہوں نے کہا کہ اس کٹ کو استعمال کرنا آسان ہے اور اس کی جانچ رپورٹ سو فیصد درست ہے۔ ایکوائن بایوٹیک کو جوناٹک سمیت متعدد بیماریوں پر کام کرنے کا 30 سال کا تجربہ ہے۔