کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی) نے بچوں میں ہونے والے نمونیا کی پہلی ملک میں تیار ویکسین کو بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اب تک نمونیا کی ویکسین کی طلب لائسنس یافتہ درآمدوں کےذریعہ بیرون ملک سے خریدے گئے ویکسین سے پوری ہوتی ہے۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے بتایا کہ اب تک نمونیا ویکسین بنانے والی کمپنیاں غیر ملکی رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے اب تک ویکسین کی سپلائی غیرممالک سے ہوتی رہی ہے۔ پہلی مرتبہ اب ملک میں یہ ویکسین بنائی جائے گی اورڈی سی جی آئی نے اس کے بنانے کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کو منظوری دی ہے۔