اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انڈین ریلوے کی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ کی تعیناتی

انڈین ریلوے کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بحران کے دوران قریب 2500 ڈاکٹرز اور 35،000 پیرامیڈیکل عملہ کی تعیناتی کرے گا۔

Indian Railways to deploy nearly 2500 doctors & 35,000 paramedic staff amid COVID-19 crisis
انڈین ریلوے کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈک عملہ کی تعیناتی

By

Published : Apr 9, 2020, 12:48 PM IST

کووڈ 19 کے بحران کے درمیان انڈین ریلوے نے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے 2500 سے زائد ڈاکٹرز اور 35،000 پیرامیڈیکل عملہ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت ریلوے کے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ریلوے کے پاس 586 ہیلتھ یونٹز، 48 سب ڈویژنل اسپتال، 56 ڈویژنل ہسپتال، 8 پروڈکشن یونٹ ہسپتال اور 16 زونل اسپتال شامل ہیں۔ ان سہولیات کے بیشتر حصہ اب کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے وقف کیا جائے گا'۔

کووڈ 19 کے مریضوں کو علاج کی فراہمی کے لئے ریلوے کے پاس کل 2546 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل عملہ سمیت 35،153 پیرامیڈکل عملہ موجود ہے۔

سرکاری اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ 'ایک نئے اقدام کے تحت ملک بھر کے مرکزی حکومت کے تمام ملازمین کے لئے ریلوے کی صحت کی خدمات مہیا کی گئیں۔ ان خدمات میں بعض خصوصیات میں بنیادی، ثانوی اور درمیانی نگہداشت بھی شامل ہے'۔

انڈین ریلوے کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈک عملہ کی تعیناتی

اطلاعات کے مطابق کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے 17 مصروف اسپتالز اور ریلوے کے 33 اسپتال بلاکس میں 5،000 کے قریب بستر تیار کیے جارہے ہیں جبکہ 11،000 قرنطینہ بیڈ انڈین ریلوے کے تمام اداروں میں دستیاب ہیں۔

بھارتی ریلوے نے 10 دن سے بھی کم عرصے میں 3250 کوچز کو تنہائی کی سہولت میں تبدیل کرنے کا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کوچ فیکٹریاں، ریلوے ورکشاپز ، کوچنگ ڈپو اور اسپتال ذاتی حفاظتی سامان تیار کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details