اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیپال نے بھارتی نیوز چینلز پر پابندی عائد کی - نیاپل کے وزیر اعظم کے پی اولی

بھارتی پرائیویٹ نیوز چینلز پر پابندی کے تعلق سے فیصلہ لیتے ہوئے کیبل آپریٹرز کی غیرملکی تنظیم ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس او) نے بھارت کے قومی نیوز نیٹ ورک دوردرشن (ڈی ڈی نیوز) کے علاوہ تمام نجی چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔

نیپال نے بھارتی نیوز چینل پر پابندی عائد کی
نیپال نے بھارتی نیوز چینل پر پابندی عائد کی

By

Published : Jul 10, 2020, 7:21 AM IST

بھارت کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان نیپال میں کیبل آپریٹرز نے اپنے ملک میں تمام بھارتی نجی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم بھارت کے قومی ٹیلی ویزن دوردرشن کو اس پابندی سے باہر رکھا ہے۔

یہ اقدام بھارتی نیوز چینلز کی جانب سے نیپال سے متعلق چلائی جانے والی خبریں اور آن لائن سطح پر ہونے والی زبردست تنقید کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس میں نیپال کی اعلی قیادت پر نہ صرف انگلی اٹھائی گئی تھی بلکہ ان کی انتہائی بری شبیہہ پیش کی گئی تھی۔

ملٹی سسٹم آپریٹرز (ایم ایس او) نے بھارت کے قومی نیوز نیٹ ورک دوردرشن کے علاوہ بھارت کے تمام نجی نیوز چینلز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پرھیں

اولی اور نیپال کمیونسٹ پارٹی کے رہنما پراچندا کی میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم

نیپال کے وزیر اطلاعات و نشریات یوراج کھاتی واڈا نے جمعرات کی شام اس فیصلے سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیپال سیاسی اور قانونی اقدامات بھی کر سکتا ہے، اسی کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا کے ذریعہ نیپال کی خودمختاری اور اس کے وقار پر حملہ کرنے کی خبروں کے خلاف بھی سفارتی سطح پر آواز بلند کر سکتا ہے۔

نیپال میں بھارتی میڈیا رپورٹس کے خلاف غم و غصہ پایا جا رہا ہے جب کچھ نیوز چینلز پر وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور نیپال میں چین کی سفیر ہو یانکی سمیت متعدد نیپالی رہنماؤں کی کردار کشی کی گئی۔

تاہم ابھی تک اس سلسلے میں نیپالی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ حکم جاری نہیں کیا گیا ہے، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیپالی نقشے پر بھارت اور نیپال کے مابین تنازعہ چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details