اردو

urdu

By

Published : Mar 21, 2019, 11:51 AM IST

ETV Bharat / bharat

پاکستان میں بھارتی افسران ہراسانی کے شکار

بھارت نے اپنے شکایتی خط میں پاکستان سے معاملے میں فوری جانچ اورمناسب کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

high commission

پاکستان میں تعینات بھارت کے بحریہ مشیر کا گذشتہ روز کچھ پاکستانی نوجوانوں نے پیچھا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی وزارت داخلہ کو ایک شکایتی خط لکھا ہے جس میں دو پاکستانی افراد کے ذریعے بھارتی بحریہ کے مشیر کا تعاقب کرنے سمیت متعدد واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کاروائی کی مانگ کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے مشیر کا اس وقت پیچھا کیا گیا جب وہ دفتر جا رہے تھے۔

جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ایک دیگر افسر کو فرضی نمبر سے کال کی گئی اور ان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا گیا۔

بھارت نے اپنے شکایتی خط میں پاکستان سے اس معاملے میں فوری جانچ کرنے اور کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 13 مارچ کو بھی پاکستانی وزارت خارجہ کو خط لکھا تھا جس میں 8 مارچ سے 11 مارچ کے دوران بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کو ہراساں کرنے کے معاملے میں ناراضگی جتائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details