اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی بحریہ نے اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کی

بھارتی بحریہ نے بحری اڈے پر سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔

بھارتی بحریہ نےاسمارٹ فونز کے استعمال پرامتناع عائد کیا
بھارتی بحریہ نےاسمارٹ فونز کے استعمال پرامتناع عائد کیا

By

Published : Dec 30, 2019, 11:50 AM IST

بحریہ نے اپنے اہلکاروں کو شوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز استعمال کرنے کو ممنوع قرار دیتے ہوئےہدایات جاری کی ہیں۔

سوشل میڈیا بشمول فیس بک پر بحریہ کے سات اہلکار حساس اور رزدارانہ مواد دشمن انٹلی جینس کو شیر کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، جس کے بعد بھارتی بحریہ نے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے بحری اڈے پر استعمال کو ممنوع قرار دیا۔

آندھراپردیش پولیس نے سنٹرل انٹلی جینس کی مدد سے ان سات بحری اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ریکیٹ کے پاکستان سے تانے بانے تھے۔

سات اہلکاروں کے بشمول ایک حوالہ آپریٹر بھارتی جنگی جہاز اور آبدوز سے متعلق پاکستان کو مواد فراہم کیا کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details