اردو

urdu

By

Published : Mar 28, 2020, 12:59 PM IST

ETV Bharat / bharat

'انڈین مشن' برطانیہ میں پھنسے بھارتیوں کی مدد میں مصروف

برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11 ہزار 658 سے بڑھ کر 14 ہزار 543 تک پہنچ گئی ہے، وہیں مرنے والوں کی تعداد 181 سے بڑھ کر 759 ہو گئی ہے۔

INDIANS STRANDED
INDIANS STRANDED

بھارت میں بیرون ممالک سے آنے والی سبھی پروازوں کو 14 اپریل تک رد کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بھارتیہ بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بیرون ممالک میں پھنسے بھارتیوں کی مدد کے سلسلے میں 'انڈین مشن' کا کہنا ہے کہ وہ مختلف اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ میں پھنسے بھارتیوں کی مدد کی جاسکے۔

ہائی کمیشن کی جانب سے مسسل کیے جانے والے سوالات کی فہرست تیار کر کے ایک اسٹیٹمینٹ جاری کی ہے۔

اس اسٹیٹمینٹ میں لکھا گیا ہے 'برطانیہ میں پھنسے بھارتیوں کو کھانا و شیلٹرز جیسی ضروری سہولیات کی ضرورت ہے، اور ہائی کمیشن مسلسل مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ بھارتیوں کی مدد کی جا سکے'۔

کمیشن نے کچھ اداروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جو برطانیہ میں بھارتیوں کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں۔

کمیشن نے کھانا، و رہائش کے متعلق ہوٹلز و دیگر معلومات بھی شیئر کی ہے، اس میں کھانا و رہائش مہیا کرانے والوں کے فون نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔

یہ فون نمبرز ہیں:- ایزی ہوٹل - 02078341379، ہیسٹن ہائڈ ہوٹل- 002085721818، ہونسلو پارک گرینڈ- 020311896002، کھانا جائز قیمت میں:- اکشے پترا- ہریندر جوڈا - 4479323367794، ویریندر سنگھ کھیرا – 04479315770670۔

اس کے علاوہ ہائی کمیشن کی جانب سے برطانیہ میں پھنسے سبھی بھارتیوں کو رابطہ بنائے رکھنے کے لیے درخواست بھی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details