اردو

urdu

By

Published : Jul 11, 2019, 10:19 AM IST

ETV Bharat / bharat

متعدد ریاستوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان

بھارتی محکمۂ موسمیات نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار، اتراکھنڈ سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

علامتی تصویر

محکمۂ موسمیات کا دعوی ہے کہ' آئندہ روز جمعہ کو بہار میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ ہماچل پردیش، مغربی بنگال،سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں بھی بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ' سمندر میں بھی طغیانی آئی ہے، ہوا بھی 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمۂ نے مچھیروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے حالات میں سمندروں کا رخ نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details