مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹریز کی وزارت کے مطابق حکومت نے غیر ملکی تجارتی پالیسی 2015-20 کا جائزہ اور نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔
نئی غیرملکی تجارتی پالیسی - پالیسی
حکومت نے برآمدات اور گھریلو مینوفیکچرنگ کی صنعت کو فروغ دینے اور تجارتی خسارہ کم کرنے کے مقصد سے نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی کے لئے مشورہ مانگے ہیں۔
موجودہ غیر ملکی تجارتی پالیسی یکم اپریل 2015 کو لاگو کی گئی تھی اور گڈز اینڈ سروس(جی ایس ٹی) نافذ ہونے کے بعد دسمبر 2017 میں اس کا وسط مدتی جائزہ لیا گیا تھا۔ اس پالیسی کی مدت مارچ 2020 تک ہے۔
نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی بنانے کے لئے غیر ملکی تجارت ڈائرکٹوریٹ جنرل نے تمام فریقین، ماہرین، کاروباریوں اور عام لوگوں سے تجاویز مانگیں ہیں۔ تین جولائی کو جاری ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی سے متعلق تجاویز 15 دن کے اندر ڈائریکٹوریٹ جنرل کو بھیجے جا سکتے ہیں۔
ان مقاصد کو ذہن میں رکھ کر حکومت برآمدکنندگان، صنعت کی تنظیموں، اجناس بورڈ، بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں، ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔