اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دھونی کی فوج میں ٹرینینگ، بھارتی فوج کے ترجمان سے بات چیت - کپتان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی فوج کے ساتھ ٹرینینگ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فوج سے ٹرینینگ کی اجازت مانگی تھی جس کی بھارتی فوج نے انہیں اجازت دے دی ۔ اسی معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے بھارتی فوج کے تعلقات عامہ کے افسر موہت وشنو سے بات چیت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے تعلقات عامہ افسر موہت وشنو

By

Published : Jul 26, 2019, 1:07 PM IST

موہت وشنو نے بتایا کہ لیفٹینینٹ کرنل آنریری مہیندر سنگھ دھونی نے حال میں ہی بھارتی فوج سے ایک درخواست کی تھی جس میں انہوں نے بھارتی فوج کے ساتھ ٹرینینگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ان کی پیرینٹ یونٹ 106 ٹیریٹوریئل آرمی بٹالیین نے اجازت دے دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے تعلقات عامہ افسر موہت وشنو

موہت ویشنو نے مزید بتایا کہ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک بھارتی فوج کے ساتھ ٹرینینگ کرینگے۔ اس دوران ہر سرگرمیوں میں حصہ لینگے جو جوان کرتے ہیں۔ جیسے پیٹرولینگ، گارڈ ڈیوٹی، پوسٹ ڈیوٹی وغیرہ وغیرہ۔

دھونی نے لیہہ میں ٹرینینگ کے لئے بھی اجازت مانگی تھی اس پر کیا فیصلہ آیا ہے۔ پوچھے جانے پر وشنو نے بتایا کہ انکا پرپوزل آرمی کے پاس آیا ہے، آرمی اسے لے کر شیڈول بنا رہی ہے۔ اس کے بعد ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔

اصل میں 2011 میں بھارتی فوج نے دھونی کو لیفٹینینٹ کرنل کے اعزاز سے نوازا تھا ۔ اب دھونی نے فوج کے ساتھ ٹرینینگ کی خوا ہش کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جا رہا یے کے ویسٹ انڈیز دورے سے اسی وجہ سے انہوں نے چھٹی لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details