بھارتی فوج نے اروناچل پردیش کے اوپری سُبن سری ضلع سے پانچ لوگوں کا پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجیوں کے ذریعہ مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا معاملہ چینی فوج کے سامنے اٹھایا ہے۔ فوجی ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں تعینات آرمی یونٹ نے مبینہ طور سے اغوا سے متعلق اپنے تحفظات ظاہر کرنے کے لئے ہاٹ لائن پر پی ایل اے سے وابستہ یونٹ کو پیغامات بھیجے ہیں۔
اروناچل پردیش سے پانچ افراد کے اغوا کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بھارتی فوج نے دونوں ممالک کے مابین سرحدی تنازعہ کے پیش نظر مشرقی لداخ میں 3400 کلومیٹر لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی فوج نے اروناچل میں پانچ نوجوانوں کا اغوا کیا
اروناچل پردیش حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے ہفتے کے روز کہا کہ مقامی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔