لداخ کے مشرق میں واقع وادی گلوان میں پیر کی شب چینی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت دو جوان ہلاک ہوگئے۔
سابق ونگ کمانڈر پروفل بخشی نے ای ٹی وی بھارت سے دوران گفتگو بتایا کہ ایسا نہیں کہ دونوں ممالک کے مابین ہونے والی جھڑپ میں صرف بھارتی جوان ہلاک ہوئے ہیں بلکہ میں آپ کو بتا دوں کہ جوابی کاروائی کے دوران ہمارے فوجیوں نے بھی ان کے پانچ جوانوں کو مار گرایا ہے مزید چین کے گیارہ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔