اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 12فروری کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Feb 12, 2020, 8:26 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:31 AM IST

1742، مراٹھا سیاستداں بالاجی جناردن بھانو عرف نانا فڈنویس کی پیدائش ہوئی۔
1762، برطانوی بحریہ نے کیریبیائی جزیرہ مارٹنک پر قبضہ کیا۔
1771، گستاو سوئم سویڈن کے راجہ بنے۔
1809، امریکہ کے 16ویں صدر ابراہم لنکن کی پیدائش ہوئی۔
1818، جنوبی امریکی ملک چلی کوا سپین سے آزادی ملی۔
1855، امریکہ میں مشیگن یونیورسٹی کا قیام ہوا۔
1871، عیسائی مشنری، ماہر تعلیم اور ہندستان میں سماج سدھار کا کام کرنیوالے چارلس ایف اینڈریوز کی انگلینڈ میں پیدائش ہوئی۔
1912، چین نے گریگورین کلنڈر کو اپنایا۔
1922، بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کانگریس ایکزکیوٹیو کمیٹی کو عدم تعاون تحریک ختم کرنے کے لئے منایا۔
1925، شمالی یوروپ کے بالٹک ملک اسٹونیا نے کمیونسٹ پارٹی پر پابندی لگائی۔
1928، گاندھی جی نے باردولی میں ستیہ گرہ کا اعلان کیا۔
1938، جرمنی کی فوج آسٹریا میں داخل ہوئی۔
1953، سوویت یونین (اب روس) نے اسرائیل سے اسٹریٹجک تعلقات توڑے۔
1975، ہندستان نے خود کو چیچک سے پاک اعلان کیا۔
1979، ایران کے وزیراعظم بختیار نے فوج کی حمایت کھونے کے بعد اپنے عہدہ سے استعفی دیا۔
1994، نیشنل گیلر ی آف ناروے سے ایڈورڈ منک کی مشہور پینٹنگ ’دی اسکریم‘ چوری۔
1999، امریکی سنیٹ میں اس وقت کے صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی کارروائی ناکام۔
2002، ایرانی طیارہ کے خرم آباد ہوائی اڈہ پر اترتے وقت حادثہ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے 119لوگوں کی موت ہوگئی۔
2013، شمالی کوریا نے تیسرا زیرزمین جوہری تجربہ کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details