اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، فضائیہ اور برہموس نے سپرسونک برہموس کروز میزائل کا زمین اور ہوا سے الگ الگ تجربہ کیا۔

برہموس میزائل
برہموس میزائل

By

Published : Dec 17, 2019, 10:52 PM IST

وزارت دفاع کے مطابق پہلا تجربہ زمین پر واقع موبائل لانچر سے کیا گیا۔

برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ، ویڈیو

دوسرا تجربہ فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے سکھوئی 30 سے کیا جس کے ذریعہ سمندر میں واقع ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

اس تجربہ سے برہموس کی سمندر میں تعینات جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی اہلیت کی تصدیق کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے رواں برس مئی کے مہینے میں نکوبار جزائر میں زمین پر واقع ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ڈی آر ڈی او، برہموس اور فضائیہ کو ان تجربات پر مبارک باد دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details