بھارت میں کرکٹ محض ایک کھیل ہی نہیں، بلکہ لوگوں کے جذبات سے جڑا ہوا انکی زندگی کا اہم حصہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی لوگ چاہتے ہیں کہ بھارت اس بار عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کرے۔
منفرد انداز میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی منفرد انداز میں کی۔
نوابی شہر لکھنؤ کے 'کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم' کے باہر سائیکل پیور اگربتی نے خصوصی طور پر چھ فٹ کی ایک اگربتی بنائی ہے، جسے آج شام روشن کر دیا گیا ہے۔ یہ آئندہ 24 گھنٹوں تک مسلسل جلتی رہے گی۔
اس اگربتتی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پی ایف آئی ایس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس کے ذریعے اگربتی کی خوشبو 2 اگربتی کی خوشبو کے برابر ہوتی ہے اور وہ زیادہ دور تک اپنی خوشبو پھیلاتی ہے۔
کرکٹ شائقین کا ماننا ہے کہ اس بار ہر حال میں بھارتی ٹیم عالمی کپ لے کر ملک واپس آئےگی۔ اسی لیے ملک بھر میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔