وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے گورنر اور 15 ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ورچوئل میٹنگ سے قبل فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی۔
مودی نے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کی نریندر مودی نے وزرائے اعلی سے بات چیت سے پہلے کہا کہ 'میں اپنے ملک کے لوگوں کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کی قربانی بے کار نہیں جائے گی۔ ہمارے لیے ملک کا اتحاد اور ملک کی خود مختاری سب سے پہلے ہے۔ بھارت امن چاہتا ہے لیکن یہ جواب دینے کی قابلیت بھی رکھتا ہے'۔
پیر کی رات کو مشرقی لداخ میں گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ تنازع میں بھارت کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ دہائیوں میں یہ سب سے بڑی پرتشدد جھڑپ ہوئی ہے۔ اس سے پہلے سے جاری سرحدی تنازع کو اور سنگین بنا دیا ہے۔
تاہم، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس مسئلے کی سنگینی کے پیش نظر بات چیت کی ہے اور اعلی فوجی سطح پر بھی بات چیت کا دور جاری ہے جس سے یہ امید ہے کہ ہمارے دیگر جوانوں کی زندگیاں محفوظ ہوں گی۔