وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے آج رات نو بجے نو منٹ تک کورونا وائرس کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا۔
لوگوں نے اس دوران اپنے اپنے گھروں کی لائٹ بند کرکے کینڈل اور دئے روشن کیے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر ، بابا رام دیو ، مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم مودی کی والدہ نے بھی دئے جلا کر کورونا کے خلاف یکجہتی دیکھائی۔
اس دوران ملک کے بہت سے شہروں میں دیوالی جیسے نظارے دیکھے گئے۔ بتادیں کہ دئے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے پٹاخے بھی جلائے۔ کئی جگہوں سے پٹاخوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم مودی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے بارے میں شہریوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا تھا۔