اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت خواتین فیفا عالمی کپ کی میزبانی کرے گا - urdu news

سنہ 2017 میں بھارت نے مردوں کے انڈر 17 فیفا عالمی کپ کی میزبانی کی تھی، جس کی کافی ستائش کی گئی تھی۔

women football

By

Published : Mar 16, 2019, 11:18 AM IST

واضح رہے کہ مَردوں کے انڈر 17 فیفا عالمی کپ میں ہمیشہ یورپی ٹیموں کا دبدبہ رہا ہےجبکہ خواتین میں ایشیائی ٹیمیں قابض ہیں۔

ابھی تک خواتین کے 6فیفا انڈر 17عالمی کپ ہو چکے ہیں، جن میں ایشیائی ٹیموں میں شمالی کوریا نے 2 مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا ہے جبکہ جنوبی کوریا اور جاپان نے 1، 1 مرتبہ خطاب جیتا ہے۔ جب کہ فرانس اور اسپین ایک ایک مرتبہ خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

بھارتی خواتین فٹبال ٹیم آج تک فیفا انڈر 17 کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔

واضح رہے کہ اسپین کی خواتین ٹیم فیفا انڈر 17 کی موجودہ چیمپیئن ہے۔

اس سے قبل سنہ 2017 میں بھارت نے مردوں کے انڈر 17 فیفا عالمی کپ کی میزبانی کی تھی، جسے کافی سراہا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details