بھارت نے نیپال کو دو جدید ٹرینیں سونپ دی ہیں، جو وسط دسمبر سے بہار کے جئے نگر اور دھنوشا (نیپال) ضلع کے کرتھا کے درمیان چلیں گی۔ یہ ہمالیائی ملک نیپال میں پہلی بڑی لائن (براڈ گیج) ریل سروس ہوگی۔
ہفتہ کواطلاع دیتے ہوئے عہدیداروں نے بتایا کہ کونکن ریلوے نے جمعہ کے روز جئے نگر-کرتھا بڑی لائن کے لئے دو جدید ڈیزل الیکٹرک ملٹی پل یونٹ (ڈی ایم یو سی) نیپال ریلوے کے حوالے کیا۔
ان ٹرینوں کو چنئی میں قائم انٹیگریٹڈ ریل کارٹ فیکٹری نے جدید سہولیات اور جدید ترین اے سی پروپلشن ٹکنالوجی کے ساتھ تعمیر کیا ہے۔
جمعہ کے روز بھارت سے نیپال جانے والی ٹرینوں کی آمد پر مختلف مقامات پر بھارتی تکنیکی ماہرین اور نیپال ریلوے ملازمین کا استقبال کیا گیا۔ کورونا وائرس کے وبا کے باوجود ہزاروں افراد نئی ٹرینوں کو دیکھنے کے لئے جمع تھے۔