اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں چوبیس گھنٹے میں 13 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کا قہر جاری ہے، اس وبا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی ایک دن میں 336 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 12،573تک ہوگئی ہے، جبکہ چار لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کے ساڑھے 13 ہزار نئے کیسز، کل تعداد چار لاکھ کے قریب
کورونا کے ساڑھے 13 ہزار نئے کیسز، کل تعداد چار لاکھ کے قریب

By

Published : Jun 19, 2020, 1:20 PM IST

بھارت میں کورونا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، روزانہ اس وبا سے نئے متاثرین کی کی تعداد میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 13،586 نئے کیسز آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3،80،532 ہوگئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جمعرات کو ان اموات کی تعداد 334 تھی جبکہ بدھ کے روز یہ تعداد 203 تھی، اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12،573 ہوگئی ہے، اس وقت ملک میں کورونا کے 1،63،248 فعال کیسز ہیں اور مزید 10،386مریضوں کےصحت یاب ہونے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2،04،711 ہوگئی ہے۔

کورونا کے ساڑھے 13 ہزار نئے کیسز، کل تعداد چار لاکھ کے قریب

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3752 کیسز درج کئے گئے اور 100 لوگوں کی موت ہوئی، اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،20،504 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5751 ہوگئی ہے، اس دوران ریاست میں 1672 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 60،838 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر تملناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 52،334 پر پہنچ گئی ہے یہاں اب تک اس انفیکشن سے 625 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، ریاست میں 28،641 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔

کورونا کے ساڑھے 13 ہزار نئے کیسز، کل تعداد چار لاکھ کے قریب

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وجہ سے صورتحال مسلسل خراب ہورہی ہے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور یہ ملک میں تیسرے نمبر پر ہے، دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 49،979 ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفکیشن سے 65 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1969 ہوگئی ہے جو مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے،دارالحکومت میں 21،341 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کوویڈ 19 متاثرہ کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن اموات کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، گجرات میں اب تک 25،601 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1591 افراد ہلاکت ہو چکی ہے، ریاست میں 17،819 افراد اس مرض سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 15،181 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 465 ہلاک ہو چکے اور 9239 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے یہاں متاثرین کی تعداد 13،857 تک پہنچ چکی ہے، اب تک 323 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 10،742 افراد پوری طرح سے صحت مند ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال کورونامتاثرین کی تعداد کے لحاظ سے آج مدھیہ پردیش سے آگے نکل گیا، ریاست میں 12،735 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں518 افراد ہلاک اور 7001 افراد بازیاب ہوچکے ہیں، مدھیہ پردیش میں 11،426 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں 486 افراد کی موت اور 8632 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 7944 اور آندھرا پردیش میں 7518 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 114 اور 92 ہے۔

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5555 ہوگئی ہے اور اب تک 71 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ہریانہ میں 134 ، پنجاب میں 83 ، بہار میں 44 ، اتراکھنڈ میں 26 ، کیرالہ میں 21 ، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں 11-11 ، چھتیس گڑھ میں 10 ، آسام میں نو ، ہماچل پردیش میں آٹھ ، پڈوچیری میں سات ، چنڈی گڑھ میں چھ، تریپورہ ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details