وکیل الكھ آلوک شریواستو نے درخواست میں کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ہوئے لاک ڈاون کے بعد ہزاروں کی تعداد میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اپنے اہل خانہ کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کر کے نقل مکانی کو مجبور ہیں، جن میں بزرگ، بچے، خواتین اور معذور بھی شامل ہیں۔
ان کے پاس نہ تو رہنے کی سہولت ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کی، ایسی صورتحال میں سپریم کورٹ کو پورے ملک میں انتظامیہ کو حکم دینا چاہئے کہ ان افراد کو طعام وقیام کی سہولیات فراہم کی جائیں۔