ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا نے تباہی مچا رکھی ہے اور اس کے سب سے زیادہ فعال کیسز مہاراشٹر، آندھراپردیش، کرناٹک، اترپردیش اور تمل ناڈومیں ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے کل 7 لاکھ 81 ہزار 975 فعال کیسز ہیں جن میں سے 4 لاکھ 88 ہزار 515 درج بالا پانچ ریاستوں میں ہیں جو مجموعی فعال کیسز کا 62.47 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 1 لاکھ 93 ہزار 889، آندھرا پردیش میں 99 ہزار 129، کرناٹک میں 88 ہزار 110، اتر پردیش میں 54 ہزار 666 اور تمل ناڈو میں 52721 ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ریکارڈ 78 ہزار 512 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 21 ہزار 245 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 971 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 469 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی مدت میں ملک میں 60 ہزار 867 کورونا کے مریض صحت مند ہو ئے جس کے بعد جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 74 ہزار 801 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے۔
ریاست …………………… ایکٹیو کیسز ………شفایاب …………. ہلاک شدگان
انڈمان نکوبار ----- 473 ------- 2586 --------- 45
آندھرا پردیش --------- 99129 ---- 321754 ------- 3884
اروناچل پردیش ------- 1205 ------- 2822 ---------- 7
آسام ------------ 21551 ---- 83927 --------- 296
بہار ------------ 17333 ----- 117124 ---------- 578
چنڈی گڑھ ----------- 1807 ------ 2296 ------------ 52
چھتیس گڑھ --------- 12666 ----- 15818 ---------- 262
دادر نگر حویلی دمن - دیو --------- 296 ------- 2042 ------------- 2
دہلی ----------- 14793 ---- 154171 ---------- 4426
گوا ------------- 3635 ------ 13186 ---------- 183
گجرات ---------- 15272 ------ 76731 ---------- 3006
ہریانہ --------- 10980 ----- 51620 ---------- 682
ہماچل پردیش ---- 1460 ------- 4450 ------------ 35
جموں وکشمیر ----- 7959 ------ 28510 ---------- 694
جھارکھنڈ --------- 11577 ------- 26448 ---------- 410