اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی فورسز کی حمایت کی اپیل

مشرقی لداخ کے وادی گلوان میں تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمان راجیو چندر شیکھر نے عوام سے مسلح افواج کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

بھارتی فورسز کی حمایت کی اپیل
بھارتی فورسز کی حمایت کی اپیل

By

Published : Jun 16, 2020, 7:27 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان راجیو چندر شیکھر نے چینی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بھارتی فوج کے تین جوانوں کی ہلاکت کے بعد بیان دیتے ہوئے جوانوں کی ہلاکتوں پر برہمی ظاہر کی۔اور مسلح افواج کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

مختلف ٹویٹز کرتے ہوئے، چندر شیکھر، جو پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے سابق ممبر ہیں ، نے اس واقعے پر چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی سی پی) کو نشانہ بنایا۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ "ہماری مسلح افواج کا بھر پور ، متحد ہوکر اور صبر سے حمایت کریں۔"

انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ چین کے خلاف بھارت کے اتحاد کو قائم رکھیں۔ اس معاملے میں سیاست کرنے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ، "میں سی سی پی کی طرف کہنا چاہتا ہوں - بھارت کبھی بھی کسی قوم کے ساتھ نہیں ٹکرایا - لیکن جب اس پر تشدد پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ مناسب اور یکجہتی کے ساتھ اس کا جواب دے گا۔"

فوج نے بتایا کہ بھارت نے مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں پیر کی شب پرتشدد سامنا کے دوران ایک افسر اور دو فوجیوں کو کھو دیا جب کہ چینی طرف بھی جانی نقصان ہوا۔ تاہم چین کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کو فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details