اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اب نہیں کر سکیں گے میکس 8 طیارے سے سفر

ایتھوپیائی طیارہ کے حادثے کے بعد بھارت نے بوئنگ 737 میکس 8 ساخت کے طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 13, 2019, 9:15 AM IST


ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے اجلاس میں فوری طور پر ان طیاروں کی پروازوں پر روک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اسپائس جیٹ کے پاس 12 اور جیٹ ایئرویز کے پاس 5 بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ مسافروں کی سکیورٹی ان کے لیے اولین ترجیح ہے، ہم اپنے مسافروں کی حفاظت کے لئے دنیا کے ایئر آپریٹرز، کمپنیوں اور مینوفیکچررز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ایتھوپیائی طیارے کا حادثہ اور اکتوبر ماہ میں لائن ایئر طیارے کے حادثے کے بعد وازارت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے کہا کہ مسافروں کی پریشانیوں کے سد باب کے لیے محکمے کے سکریٹری کو تمام ہوا بازی کمپنیوں سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت سمیت برطانیہ، آسٹریلیا، ملیشیا، سنگا پور،جرمنی اور عمان نے بھی منگل کے روز اپنے فضائی حدود میں بوئنگ 737 میکس 8 پروازکو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو ایتھوپیا اور چین نے بوئنگ 737 میکس 8 کی سبھی پروازوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز ایئر لائنز بوئنگ 727 طیارہ کے حادثے میں چار بھارتی شہری سمیت 157 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details