اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پورے ملک میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا - ترنگا پرچم

آج یوم آزادی کا جشن ملک بھر میں انتہائی تزک و احتشام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

پورے ملک میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

By

Published : Aug 15, 2019, 11:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:27 AM IST

آج ملک کی آزادی کی 73 ویں سالگرہ منائی گئی اور ہر جگہ امن کی علامت پیش کرنے والا ترنگا پرچم لہرایا گیا۔

اس دوران شمال سے لے کر جنوب تک مشرق سے لے کر مغرب تک حتی کہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں بھی پرچم کشائی و یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

آج کے اس خاص موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر مئو میں نوجوانوں کا ایک گروپ تقریباً 50 میٹر لمبا ترنگا جھنڈا لے کر سڑک پر نکلے اور آزادی کا جشن منایا۔

یوم آزادی کا جشن ، ویڈیو

جشن آزادی کے موقعے پر اسکولوں، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ترنگا پرچم لہرایا گیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

اس دوران اردو مدارس میں عید الاضحی کی تعطیل کے باوجود طلبا کو اسکول بلایا گیا تھا۔

اس دوران بچوں نے قومی ترانے گنگنا کر اس پر مسرت موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

73 ویں یوم آزادی کے موقع پر ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع میں ریاستی وزیر مہیشور ہزاری کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی جبکہ شہر کے

15 اگست سنہ 1947 کو بھارت نے انگریزوں کو ملک سے بے دخل کرکے آزادی حاصل کی تھی جبکہ سنہ 1950 میں اسے ایک جمہوری ملک قرار دیا گیا اور آج بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہا جاتا ہے۔

ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے کے لیے وطن کے متوالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 3:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details